نئی دہلی،18جولائی(ایجنسی) پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس آج شروع ہونے پر راجیہ سبھا میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے گجرات میں گزشتہ دنوں دلتوں کی سرعام پٹائی کے واقعہ کے پیش نظر ان پر ظلم و ستم کو روکنے کے لئے مرکزی حکومت سے مداخلت کرنے اور قصوروار افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا پرزور مطالبہ کیا۔
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">چیئرمین ڈاکٹر حامد انصاری نے مانسون اجلاس کے پہلے دن جب 43 اراکین کو حلف دلایا تو وقفہ صفر کا زیادہ تر وقت اس میں گزر گیا اور وقفہ صفر شروع ہونے میں مشکل سے پانچ منٹ کا وقت باقی رہ گیا تھا۔
اس دوران محترمہ مایاوتی نے اپنی سیٹ سے اٹھ کر گجرات میں جانوروں کی کھال اتارنے کے معاملے میں دلتوں کی بے رحمانہ پٹائی کا معاملہ زوردار طریقہ سے اٹھایا۔